کتاب: تفسیر سورۂ یوسف - صفحہ 66
" حضرت یوسف (علیہ السلام) خوابوں کی تعبیر کو لوگوں میں سے سب سے زیادہ جانتے تھے۔ اور ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی طرح تھے، اور حضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ) لوگوں میں اس کے سب سے زیادہ تعبیر بتانے والے تھے، ابن سیرین کو اس میں زیادہ تقدم طبع اور احسان حاصل ہوا۔ حضرت سعید بن مسیب (رحمہ اللہ ) ان جیسے یا ان کے قریب قریب تھے۔" فقہی احکام "۔ ۔ ۔ اس آیت میں اس بات پر دلیل ہے کہ کسی مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کو کسی خوفناک چیز سے ڈرانا مباح ہے اور یہ غیبت کے معنی میں داخل نہیں کیونکہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کو اپنے بھائیوں کے سامنے خواب بیان کرنے دے ڈرایا کہ وہ اپنی سازش کریں گے۔ اور اس آیت میں اس بات پر دلیل ہے کہ جس آدمی کو اپنے خاندان میں سے کسی آدمی سے حسد اور سازش کا ڈر ہو اس کے سامنے تعمت کا اظہار نہ کرنا جائز ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اپنی ضرورت کو چھپانے کے ذریعے مدد طلب کرو کیونکہ ہر نعمت والے آدمی کے ساتھ حسد کیا جاتا ہے۔ اس آیت میں حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے خواب کی تعبیر کو جاننے پر بھی واضح دلیل ہے۔ پس انہوں نے اس کی تعبیر کو جان لیا کہ عنقریب وہ تعبیر ان کے سامنے ظاہر ہوگی اور آپ نے اپنے دل میں اس کی پرواہ نہ کی۔ آدمی یہ بات تو چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا اس سے بہتر ہوگا مگر اپنے بھائی کے بارے میں یہ نہیں چاہتا۔ اس میں یہ دلیل بھی ہے کہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کی طرف سے حضرت یوسف (علیہ السلام) نے بارے میں حسد وبعض کو محسوس کرلیا تھا تو آپ نے ان کو ان کے سامنے خواب بیان کرنے سے روک دیا اس خوف سے کہ ان کے سینے اس کے حسد میں جلنے نہ لگیں اور وہ آپ کی ہلاکت بارے میں سازش کرنے لگیں ۔ یہ وجہ اور ان (بھائیوں ) کی حضرت یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ کا روائی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ وہ اس وقت نبی نہیں تھے۔ ابن زید کی کتاب الطبری میں ہے کہ وہ انبیاء تھے مگر یہ بات دینوی حسد، والدین کی نافرمانی، مومن کی ہلاکت پر ابھارنے اور مومن کے قتل کا کسی کو حکم دینے سے انبیاء کے محفوظ ہونے کے عقیدے کو قطعی رد کرتی ہے لہٰذا جس آدمی نے ان کے انبیاء ہونے کی بات کی ہے اس کی بات کی طرف کوئی توجہ نہ دی جائے۔ عقل نبی کی لغزش کو محال نہیں سمجھتی البتہ اگر وہ لغزش کبیرہ گناہ کو جامع ہو تو مسلمان کا ان سے انبیاء کے معصوم ہونے پر اجماع