کتاب: تفسیر سورۂ یوسف - صفحہ 64
تو انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، اسی لیے انہیں نصیحت کی کہ یہ خواب اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کریں ، کیونکہ شیطان انسان کا بڑا کھلا دشمن ہے، اس کی پوری کوشش ہوگی کہ ان کے بھائیوں کو ان کے خلاف اکسائے اور انہیں کسی ایسی بات پر آمادہ کرے جو یوسف (علیہ السلام) کے لیے نقصان دہ ہو۔ مفسر ابن العربی لکھتے ہیں کہ اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ بھائی اور دوسرے رشتہ دار حسد کرتے ہیں ، اور یہ بھی معلوم ہوا کہ یعقوب (علیہ السلام) خواب کی تعبیر جان گئے تھے، اور ان پر اس کا اچھا اثر پڑا، اس لیے کہ ہر آدمی چاہتا ہے کہ اس کا لڑکا اس سے اچھا ہو، لیکن بھائی اپنے بھائی کے لیے ایسا نہیں چاہتا۔" [1] ﴿وَكَذٰلِكَ يَجْتَبِيْكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِنْ تَاْوِيْلِ الْاَحَادِيْثِ وَيُـــتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَيْكَ وَعَلٰٓي اٰلِ يَعْقُوْبَ كَمَآ اَتَمَّــهَا عَلٰٓي اَبَوَيْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِيْمَ وَاِسْحٰقَ ۭ اِنَّ رَبَّكَ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ﴾ ’’اور اسی طرح تجھے تیرا پروردگار برگزیده کرے گا اور تجھے معاملہ فہمی (یا خوابوں کی تعبیر) بھی سکھائے گا اور اپنی نعمت تجھے بھرپور عطا فرمائے گا اور یعقوب کے گھر والوں کو بھی، جیسے کہ اس نے اس سے پہلے تیرے دادا اور پردادا یعنی ابراہیم واسحاق کو بھی بھرپور اپنی نعمت دی، یقیناً تیرا رب بہت بڑے علم والا اور زبردست حکمت والا ہے‘‘ آل ابراہیم پر اللہ تعالیٰ کی نوازشات "یعنی تمہارے اس عظیم خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا نبی بنائے گا، اور تمہارے عہد کے اپنے تمام بندوں پر تمہیں فوقیت دے گا، اور انہیں تمہارے لیے اسی طرح مسخر کردے گا جس طرح تم نے ستاروں اور شم و قمر کو اپنے سامنے سجدہ کرتے دیکھا ہے، اور تمہیں تعبیر رویا کا علم عطا فرامائے گا۔ چناچہ قرطبی نے لکھا ہے کہ یوسف علی السلام تعبیر رویا میں تمام لوگوں پر سبقت لے گئے تھے اور تمہیں بادشاہت کے ساتھ علم نبوت بھی دے گا، یا تمہیں دونوں جہان کی بھلائیاں دے گا، اور ملک ونبوت کی نعمتیں تمہارے بھائیوں تمہاری اولاد اور بعد میں آنے والی تمہاری نسلوں کو بھی
[1] ڈاکٹر لقمان :تیسیر الرحمان لبیان القرآن۔