کتاب: تفسیر سورۂ یوسف - صفحہ 48
(عربی فصاحت والا کلام ، العربی :واضح اور فصیح کلام کو کہتے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ قُرْآناً عَرَبِيًّا[يوسف/ 2] واضح اور فصیح قرآن ( نازل کیا) بِلِسانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ [ الشعراء/ 195]) لفظ'عقل'کی وضاحت اور تحقیق: "اَلْعَقْلُ يُقَالُ لِلْقُوَّةِ الْمُتَهَيِّئَةٍ لِّقَبُوْلِ الْعِلْمِ، وَيُقَالُ لِلْعِلْمِ الَّذِيْ يَسْتَفِيْدُهُ الْإِنْسَانُ بِتِلْكَ الْقُوَّة عَقْلٌ، ۔ ۔ ۔وَهَذَا الْعَقْلُ هُوَ الْمَعْنِيُّ بِقَوْلِهِ: وَمَا يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ[العنكبوت/ 43] ،" [1] (عقل اس قوت کو کہتے ہیں جو قبول علم کے لئے تیار رہتی ہے اور وہ علم جو اس قوت کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے ۔ اسے بھی عقل کہہ دیتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :﴿ وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ ﴾ [العنکبوت/ 43] اور سے توا ہل دانش ہی سمجھتے ہیں ۔) ان آیات میں استعمال ہونے والےبعض الفاظ وتراکیب کی بلاغی معنویت "تِلْكَ آياتُ أشار إلى القرآن بالعبيد لبيان علو منزلته وبعد مرتبته في الكمال." [2] (یہ ترکیب : " تِلْكَ آياتُ " (یہ آیات) کے ساتھ قرآن کی طرف اسم اشارہ بعید کے ساتھ اس لیے اشارہ کیاگیاہےتا کہ اس کی علو منزلت بیان ہو اور کمال میں بعد ِ منزلت بیان ہو۔) تفسیروبیان(آیات از1 تا3) ﴿الرٰ ۣ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ ﴾( الر،یہ کتاب مبین کی آیات ہیں )
[1] أبو القاسم الحسين بن محمد المعروف بالراغب الأصفهانى (المتوفى: 502ھ): المفردات في غريب القرآن،صفحہ577، 578۔ [2] ڈاکٹر وہہ بن مصطفى الزحيلي: التفسير المنير في العقيدة والشريعة والمنهج،جلد12،صفحہ200۔