کتاب: تفسیر سورۂ یوسف - صفحہ 13
تفسیر ھذا کااسلوب ومنھج ٭ دعائیہ کلمات میں بھی بعض مقامات پر تغیر وتبدل کیاگیاہے۔٭بعض مقامات پر توضیحی مقاصد کےلیے قوسین ()کا اضافہ کرکے ان میں توضیحی عبارت درج کی گئی ہے۔ ٭ جہاں کہیں عبارات کے حوالہ جات نہیں ہیں وہ زیادہ تر راقم کی ہیں ۔ راقم کی چند گزارشات اس تفسیر میں جہاں کہیں کوئی لغزش ہے تو میری طرف سے ہےاللہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے ۔ چونکہ اس تفسیر کی بوجوہ ،میں نے خود ہی پروف ریڈنگ کی ہے ، تقصیروکوتاہی بعید از امکان نہیں ہے ۔میں نے حتی الوسع املاء کی اغلاط کو دور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود اگر کہیں املاء وغیرہ کی اغلاط نظر آئیں تو ان پر آگاہ فرماکر ممنون فرمائیں ۔ جزاکم اللہ تعالیٰ خیرا۔ اہل علم سے گزارش ہے کہ ان کی مفید علمی تجاویز کو راقم کی طرف سے ان شاء اللہ فراخ دلی اور ممنونیت کے ساتھ قبول کیا جائے گا۔ لہذا اپنے مفید مشورہ جات سے مستفید فرمائیں ۔ جزاکم اللہ تعالیٰ خیرا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فر مائے۔