کتاب: تفسیر سورۂ یوسف - صفحہ 12
کتاب: تفسیر سورۂ یوسف
مصنف: حافظ نثار مصطفٰی
پبلیشر: جامع مسجد محمدی اگوکی سیالکوٹ
ترجمہ:
اظہار تشکر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
إن الحمد لِلَّهِ، نحمده ونستعينه ونستغفره، ونعوذ باللّٰه من شرور أنفسنا، من يهد اللّٰه فلا مضلّ له، ومن يضلل فلا هادي له، وأشهد أن لا إله إلا اللّٰه وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله.يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقاتِهِ وَلا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (102) [آل عمران: 102] .يا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ واحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْها زَوْجَها وَبَثَّ مِنْهُما رِجالًا كَثِيراً وَنِساءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسائَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحامَ إِنَّ اللَّهَ كانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً (1) [النساء: 1] .يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيداً (70) يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فازَ فَوْزاً عَظِيماً (71) [الأحزاب: 70- 71] .أما بعد،
سب سے پہلے میں اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے بے شمار نعمتوں کے ساتھ ساتھ حصولِ علم کے شوق سے نوازا اورپھر مجھے اس قابل کیا کہ میں یہ تحقیقی کتابچہ لکھنے میں کامیاب ہو گیا (الحمد للہ)۔ اس کے بعد میں اپنے مرحوم والدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنھوں نے مجھے پڑھایا اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ میں اپنی اس تحقیقی کاوش کو اعتراف بالجمیل کے طور پراپنے مرحوم والدین کے نام کرتا ہوں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں ۔
( اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمَا وَارْحَمْهُمَا وَاَدْخِلْهُمَا جَنَّه الْفِرْدَوْسِ آمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ )
والدین کے ساتھ ساتھ میں اپنے تمام اساتذہ کرام کا بھی ممنون ہوں کہ جن کے چشمۂ علم سے میں فیض یاب ہوکر میں اس طریق سے دین کی خدمت کےقابل ہوا ۔لہذا میں اپنے تمام اساتذہ کرام کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی محنتیں اور دعائیں شامل حال رہیں ۔ (جزاھمااللَّہ عنی خیر الجزاء)
میں ان تمام احباب کا بھی شکر گزار ہوں جو میرے لیے دعا گو رہےاور جنھوں نے اس کتابچہ کی اشاعت میں معاونت کی۔
محدث لائبریری کی جملہ ٹیم کا ممنون ہوں جو مجھ ناچیز کی کتب کی اشاعت کرکے میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔اللہ تعالی ان سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آلین یا رب العالمین۔