کتاب: تفسير سورۂ الصافات - صفحہ 41
ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: کعبہ کی قسم۔ تو انھوں نے فرمایا: غیر اللہ کی قسم نہ کھائی جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا ہے: (( من حلف بغیر اللہ فقد کفر أو أشرک )) [1] ’’جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی، اس نے کفر یا شرک کیا۔‘‘ اس لیے کعبہ کی نہیں ربِّ کعبہ کی قسم کھانی چاہیے۔
[1] سنن الترمذي: (۱۵۳۵) مسند أحمد: (۲/ ۳۴) مستدرک الحاکم: (۱/ ۱۸ وغیرہ).