کتاب: تفسير سورۂ الصافات - صفحہ 24
جائے، تاکہ اس سے استفادہ آسان ہو جائے۔ یہ جو کچھ بھی ہے، سب ہمارے اسلاف کے علم و فضل کا ثمرہ ہے۔ اگر اسے سمجھنے میں یا مزید کچھ بیان کرنے میں غلطی و خطا ہوئی ہے تو یہ ہیچمدان کی طرف سے ہے اور اگر کوئی خیر و خوبی ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اہلِ علم سے استدعا ہے کہ جہاں کہیں کوئی غلطی محسوس فرمائیں، اس سے باخبر کریں، تاکہ آیندہ اس کی اصلاح ہو سکے۔ ناسپاسی ہوگی اگر میں اپنے محسنین اور رفقائے کار بالخصوص مولانا عبدالحی انصاری حفظہ اللہ کا شکریہ ادا نہ کروں، جنھوں نے اس کے پروف بڑی عرق ریزی سے پڑھے اور اس کی نوک پلک کو سنوارا اور علمی مشورے سے بھی نوازا۔ جزاہ اللہ أحسن الجزاء۔ اسی طرح ادارے کے دیرینہ محسن جناب محترم محمد خالد علوی صاحب (مدیر علوی ٹرسٹ۔ جوہر آباد) کا بھی انتہائی شکر گزار ہوں، جنھوں نے اس کی طباعت کا انتظام کیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور ادارہ کی خدمات کو دوام عطا فرما کر شرفِ قبولیت سے نوازے اور ہم سب کے لیے ذریعۂ نجات اور ادارے کے مؤسسین اور اس کے خدمت گزاروں کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین خادم العلم والعلماء ارشاد الحق اثری ۲۰۱۶/ ۱۲/ ۸