کتاب: تفسیر سورۂ ق - صفحہ 200
مجاہدے اور دین کی طلب وتڑپ میں ان کی مساعی کا ذکر بھی یقینا تسکین واطمینان کا باعث اور ایمان وعمل کی ترقی کا سبب ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سلف صالحین کے نقشِ قدم پر دین حق پر استقامت عطا فرمائے، قرآنِ مجیدکو ہمارے دلوں کی بہار اور ہموم وغموم سے نجات کا ذریعہ بنائے ،جنت الفردوس میں اپنے حبیب محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پاک باز صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی رفاقت نصیب فرمائے۔ اور اس حقیر سی خدمت کو قبول کر کے میری اور میرے والدین، مشائخ اور اولاد و اقرباء کی بخشش ومغفرت کا سبب بنادے۔ آمین۔
ارشاد الحق اثریؔ
۲۰ ذو الحجه ۱۴۲۸ھ
بروز بدھ۲ جنوری ۲۰۰۸ء