کتاب: تفسیر سورۂ ق - صفحہ 12
منٹگمری بازار میں ایک عرصہ پہلے دیئے گئے، جنھیں ضروری حک واضافہ سے استفادۂ عام کے لیے شائع کیا جا رہا ہے۔ خطبات اور تفسیر کے لیے اس سورت کو کیوں منتخب کیا گیا ؟اس کا جواب آپ کلمۂ افتتاحیہ میں ملاحظہ فرمائیں ۔ مجھے امید ہے کہ علمائے کرام، خطبائے عظام بھی اس اہم سورت کو اپنے خطبات اور دروس کا موضوع بنائیں گے اور یوں اپنی تبلیغی خدمات میں میرے لیے اور میرے والدین ، اساتذۂ کرام اور تمام رفقائے ادارہ کے لیے صدقۂ جاریہ کا باعث بنیں گے۔ ان شاء اللہ ۔ میں اپنے رفقائے کرام کا بے حد ممنون ہوں جو بہر نوع ادارہ کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس شجرۂ طیبہ کی آبیاری میں کسی لحاظ سے پیچھے نہیں رہتے ۔ اسی طرح ادارہ کے رفقاء مولانا عبد الحی انصاری ،مولانا طارق محمود ثاقب، قاری محمد بشیر ، مولاناحافظ محمد خبیب احمد،حافظ محمد ارشاد حفظہم اللہ کا بھی شکر گزار ہوں جو میرے یمین ویسارہیں اور اپنے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اللہ گ سب کی مساعیِ حسنہ کو قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے اپنی رضا کے کام آسان فرمائے۔ آمین خادم العلم والعلماء ارشاد الحق اثریؔ عفی عنہ ۸محرم الحرام :۱۴۳۰ھ ۷جنوری :۲۰۰۹