کتاب: تفسیر سورۂ فاطر - صفحہ 233
معاف کردے۔ جو انتقام کی قدرت ہی نہیں رکھتا اس کے معاف کرنے میں کمال ہی کیا؟ کمال یہ ہے کہ وہ غالب ہے، پھر معاف کردیتا ہے۔ وہ ’’غالب‘‘ ہے کہ جو نافرمانیوں کامرتکب ہے۔ اسے سزا دینے پر غالب ہے۔ نہ کوئی مجرم بھاگ کر روپوش ہوسکتا ہے، نہ ہی وہ ایسا کہ اس پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکے بلکہ وہ اللہ کی دسترس میں ہے اور اس کی پکڑ سے بچ نہیں سکتا۔ وہ ’’غفور‘‘ بہت بخشنے والا ہے۔ ایک دو جرم نہیں بلکہ زندگی اگر جرائم میں گزری ہو آخری لمحات میں بھی توبہ کرلیتا ہے اور ندامت سے سر جھکا لیتا ہے تو وہ اسے بھی معاف کردیتا ہے۔