کتاب: تفسیر سورۂ فاطر - صفحہ 221
مُوْسٰی فَاَمْلَیْتُ لِلْکٰفِرِیْنَ ثُمَّ اَخَذْتُہُمْ فَکَیْفَ کَانَ نَکِیْرِ ﴾ [1] ’’اور اگر وہ تجھے جھٹلائیں تو بے شک ان سے پہلے قومِ نوح اور عاد اور ثمود نے جھٹلایا۔ اور ابراہیم کی قوم نے اور لوط کی قوم نے اور مدین والوں نے اور موسیٰ کو جھٹلایا گیا تو میں نے ان کافروں کو مہلت دی، پھر میں نے ان کو پکڑ لیا تو میرا عذاب کیسا تھا؟‘‘ اس لیے ان کی تکذیب پر انہیں بھی وقتی مہلت مل رہی ہے۔ عنقریب یہ بھی اپنے پیش رو کی طرح ڈھیر ہونے والے ہیں۔
[1] الحج : 42-44.