کتاب: تفسیر سورۂ فاطر - صفحہ 195
اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا۔ فَقَدْ غَوَی وَلَا یَضُرُّ إلاّ نَفْسَہٗ وَلَا یَضُرُّ اللّٰہَ شَیْئاً [1] ’’بے شک وہ غلط راستے پر چلا اور وہ اپنا ہی نقصان کرے گا اللہ کا کچھ بھی نقصان نہیں کرے گا۔‘‘ نافرمانیوں کے باوجود اسے یہاں مہلت میسر ہے تو یہ اس کی رحمت وحکمت کا نتیجہ ہے اللہ کے لیے ایسے نافرمانوں کی جگہ کسی اور کو لے آنا کچھ بھی مشکل نہیں۔
[1] ابوداود : 2119وغیرہ.