کتاب: تفسیر قرآن کے اصول و قواعد - صفحہ 60
اور لغت بھی اسی کی تائید کرتی ہے۔ [1] نیز تفسیر بالمأثور کے مصنفین کا تعامل بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ تفسیر تابعین کو مأثور میں شمار کرتے ہیں، جیسا کہ تفسیر طبری، تفسیر ابن کثیر میں تابعین کے اقوال بکثرت موجود ہیں۔ البتہ ان اقوال کی حجیت یا عدم حجیت الگ مسئلہ ہے، ان دونوں چیزوں میں خلط مبحث کی کوئی ضرورت نہیں۔
[1] ملاحظہ ہو: مقدمه ابن خلدون، ص 439، البرهان في علوم القرآن، زركشي، ص 336