کتاب: تفہیم دین - صفحہ 404
جمائی روکتے نہیں۔ سیاہ پگڑی سوال:کیا فتح مکہ اور حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمامہ باندھا ہوا تھا؟ جواب:نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی ایک احادیث صحیحہ میں یہ بات موجود ہے کہ جب آپ نے مکہ فتح کیا تو آپ نے سیاہ عمامہ باندھا ہوا تھا اور اسی حالت میں مکہ داخل ہوئے،جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ والے دن جب مکہ داخل ہوئے تو آپ احرام کے بغیر سیاہ عمامہ باندھے ہوئے تھے۔(صحیح مسلم کتاب الحج باب دخول مکۃ بغیر احرام 451/1358،سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی العمائم 4067) عمرو بن حریث اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا آپ پر سیاہ عمامہ تھا،اس کا شملہ آپ نے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا تھا۔(صحیح مسلم کتاب الحج باب دخول مکہ بغیر احرام 352/359۔سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی العمائم 3077)حجۃ الوداع کے متعلق حدیث فی الحال مجھے معلوم نہیں۔ سیاہ لباس پہننا سوال:سیاہ کپڑے پہننا کیسا ہے نیز کیا عورت پراندہ پہن سکتی ہے؟(اشفاق بن یوسف،فیصل آباد) جواب:شرعی طور پر سیاہ لباس پہننے میں کوئی قباحت نہیں،امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح البخاری کتاب اللباس میں باب الخمیصۃ السوداء(یعنی سیاہ چادر کا بیان )میں ذکر کیا ہے،ام خالد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کپڑے لائے گئے،ان میں ایک چھوٹی سیاہ چادر تھی،آپ نے فرمایا:تم کیا سمجھتے ہو کہ ہم یہ چادر کسے