کتاب: تفہیم دین - صفحہ 402
کتاب و سنت میں اس کا کوئی ثبوت ملتا ہے؟ جواب:کسی دکان،فیکٹری،دفتر وغیرہ کا افتتاح کرنے کے لئے پہلے فیتہ باندھ دینا،پھر کسی بڑے آدمی کو بلا کر بسم اللہ کروانا اور فیتہ کاٹنا کسی صحیح حدیث یا آثار صحابہ سے ثابت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی فائدہ ہے،یہ صرف غیر مسلموں کی اندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔اسلام نے کسی بھی اچھے کام کے افتتاح سے پہلے جو طریقہ کار بتایا ہے وہ استخارہ ہے یعنی باوضو ہو کر پہلے دو رکعت نماز ادا کریں پھر دعائے استخارہ پڑھیں پھر محنت،توجہ اور اخلاص کے ساتھ کام کریں۔ملاوٹ،ظلم،دھوکہ دہی،کرخت رویہ جیسے اخلاق رذیلہ سے اجتناب کریں تو اللہ تبارک و تعالیٰ خیر و برکت نازل کرے گا،البتہ صحیح حدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پہلا پھل دیکھتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پکڑ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے۔اے اللہ ہمارے پھل میں برکت نازل فرما اور ہمارے شہر میں برکت نازل فرما اور ہمارے صاع میں برکت نازل فرما اور ہمارے مد میں برکت نازل فرما۔اے اللہ! بلاشبہ ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام تیرے بندے،تیرے خلیل اور تیرے نبی تھے اور میں بھی تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں۔ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مکہ کے لئے دعا کی اور میں تجھ سے اسی طرح کی مدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سب سے چھوٹے بچے کو بلا کر وہ پھل دے دیتے۔(صحیح مسلم کتاب فضایل المدینۃ 1373) اور دوسری حدیث مسلم میں ہے کہ آپ کے پاس بچوں میں سے جو بھی چھوٹا بچہ حاضر ہوتا آپ اسے وہ پھل دے دیتے۔اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ جب کوئی کام نیا نیا ہو تو کسی صالح اللہ کے ولی کے پاس جا کر دعا کروائیں اور اگر پھل نیا نیا تیار ہو تو دعا کروا کے کسی سب سے چھوٹے بچے کو دے دیں۔ آدمی جمائی لیتے وقت کیا کرے سوال:اگر کسی آدمی کو جمائی آ جائے تو وہ کیا کرے۔بسا اوقات حالت نماز میں