کتاب: تفہیم دین - صفحہ 387
ممانعت کی دلیلیں عام ہیں،نیز اس ممانعت پر عمل کے ذریعہ فتنہ پر آمادہ کرنے والے ذرائع کا سدباب کیا جا سکے گا۔ عورت کا خوشبو لگا کر باہر نکلنا سوال:عورت کا معطر ہو کر باہر نکلنا کیسا ہے؟ جواب:اگر اس کو عورتوں کے اجتماع میں شرکت کے لئے جانا ہو اور راستے میں مردوں کے قریب سے گزرنا پڑے تو اس کے لئے خوشبو استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور ایسے بازاروں میں جہاں مرد پائے جاتے ہیں معطر ہو کر جانا جائز نہیں ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "کوئی بھی عورت خوشبو استعمال کر کے ہمارے ساتھ عشاء میں شریک نہ ہو۔" اس معنی کی اور بھی حدیثیں ہیں۔ممانعت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عورت کا معطر ہو کر ان راستوں پر چلنا جہاں مرد ہوتے ہیں اور مردوں کے اجتماع میں جانا جیسے مساجد وغیرہ ہیں فتنہ کے اسباب میں سے ایک سبب ہے،اس کے برخلاف پردہ کا اہتمام کرنا اور زیب و زینت کی نمائش سے بچنا عورت پر واجب ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: "وہ اپنے گھروں میں ٹھہری رہیں اور پہلی جاہلیت کی طرح زیب و زینت کی نمائش نہ کریں۔"(الاحزاب:33) مثلا چہرہ اور سر وغیرہ کی بےپردگی بھی نمائش زیب و زینت میں داخل ہے۔ دل بہلانے کے لئے بانسری بجانا سوال:کیا دل بہلانے کے لئے یا فارغ اوقات میں بانسری بجانا اسلام میں جائز ہے۔(ایک سائل) جواب:اسلام میں بانسری بجانے کی اجازت نہیں ہے دل بہلانے کے لئے قرآن