کتاب: تفہیم دین - صفحہ 382
ان میں دلچسپی لینے کی نصیحت کرتا ہوں کیونکہ ان پروگراموں میں بہت سے فائدے ہیں۔(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ) موسیقی آمیز مفید پروگرام سننا سوال:اخباری تبصرے اور اس قسم کے دوسری موسیقی آمیز مفید نشریاتی پروگراموں کے سننے کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس قسم کے پروگراموں کو سننے اور ان سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن میوزک کے ختم ہونے تک ریڈیو بند رکھا جائے،اس لیے کہ میوزک آلات لہو ولعب میں سے ہے،اللہ تعالیٰ اس طرح کے آلات سے بچائے اور ان کے شر سے محفوظ رکھے۔(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ) محفلوں میں تالی بجانا سوال:تقریبات اور جلسوں میں تالی بجانا جائز ہے یا مکروہ؟ جواب:محفلوں میں تالی بجانا غیر اسلامی فعل ہے،کم از کم اسے مکروہ تو کہا ہی جا سکتا ہے،حالانکہ دلیل کے اعتبار سے یہ حرام ہے،اس لئے کہ مسلمان کافروں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کئے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے کفار مکہ کے بارے میں کہا ہے: ﴿وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِندَ الْبَيْتِ إِلَّا مُكَاءً وَتَصْدِيَةً﴾(الانفال۳۵) "بیت اللہ کے پاس ان کی نماز سیٹیاں بجانے اور تالیاں پیٹنے کے سوا کچھ نہیں۔" علماء کرام کا کہنا ہے کہ"مُكَاءً"سے مراد سیٹی بجانا اور"تَصْدِيَةً"سے مراد تالی پیٹنا ہے اور ایک مومن کا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ جب وہ کوئی پسندیدہ چیز دیکھے یا اچھی بات سنے تو سبحان اللہ یا اللہ اکبر کہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے شمار حدیثوں سے