کتاب: تفہیم دین - صفحہ 352
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اقيموا حدود اللّٰه فى القريب والبصيد ولا تاخذ كم فى اللّٰه لومة لائم»(ابن ماجہ:2540- مشكوة:3587) ’’ہر قریب و بعید پر اللہ کی حدود قائم کرو اللہ(کی حدود)کے بارے میں تمہیں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت نہ پکڑے۔‘‘