کتاب: تفہیم دین - صفحہ 331
اس حدیث کی شرح میں علامہ احمد حسن دہلوی فرماتے ہیں:یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ باپ کے لئے حرام ہے کہ وہ اپنی کنواری بیٹی کو نکاح پر مجبور کرے تو باپ کے علاوہ لڑکی کے اولیاء اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے جبر اور سختی کرنے کی بالاولیٰ ممانعت ثابت ہوتی ہے۔(تنقیح الرواۃ 3/10) لہذا والدین کو ایک تو چاہیے کہ اپنی دیندار بچیوں کے لئے دیندار رشتوں کا انتخاب کریں اور دوسرے نمبر پر اپنی بالغ اولاد سے نکاح پر اجازت بھی حاصل کریں،زبردستی نکاح کرنے سے گریز کریں،زبردستی کا کیا ہوا نکاح بعد میں اکثر و بیشتر والدین کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔