کتاب: تفہیم دین - صفحہ 292
ہے یا پھر خاص اصطلاح فی سبیل اللہ ہے جو کہ جہاد کے لئے ہے،مذکورہ آیت میں یہاں اس سے مراد جہاد فی سبیل اللہ ہے جیسے کہ خود قرآن حکیم نے سورۃ البقرہ آیت نمبر 54 میں فرمایا:صدقات ان فقراء کے لئے ہیں جو اللہ کی راہ(یعنی جہاد)میں روکے گئے،اسی طرح﴿وَأَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾(البقرۃ)اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ اس میں انفاق فی سبیل اللہ جہاد کے لئے ہے جیسا کہ ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے وضاحت کی ہے ملاحظہ ہو(ابوداؤد،ترمذی،نسائی وغیرہ) اور کئی ایک مفسرین نے بھی یہاں سے جہاد و قتال ہی مراد لیا ہے،امام قرطبی نے اپنی تفسیر"الجامع لاحکام القرآن"میں فرمایا ہے:اس سے مراد لڑنے والے غازیان ہیں اور اکثر علماء کا یہی قول ہے اور امام مالک کے مذہب کا حاصل بھی یہی ہے۔مشہور درسی کتاب"بدایۃ المجتہد"میں فی سبیل اللہ سے مراد جہاد اور رباط کو امام مالک،امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کا مذہب بتایا گیا ہے۔مزید تفصیل کے لئے دیکھیں"احکام زکوٰۃ و عشر"از حافظ عبدالسلام بھٹوی صاحب اور"مسائل عشر پر تحقیقی نظر"از مفتی عبدالرحمٰن الرحمانی صاحب،حافظ عبدالسلام فرماتے ہیں:خلاصہ یہ کہ فی سبیل اللہ دین کی سربلندی کے لئے جہاد و قتال کرنے والے لوگ ہیں اس میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو کسی طرح بھی دنیا میں اسلام کو غالب اور کفر کو مغلوب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں خواہ وہ دلیل و برھان کے ساتھ ہو یا ہاتھ اور زبان کے ساتھ،البتہ اس مد کا اولین مصداق وہی لوگ ہیں جو کفار سے لڑائی میں مصروف ہیں یا کفار کے خلاف لڑائی کے کسی بھی شعبہ میں شریک ہیں۔(احکام زکوٰہ و عشر ص 43) البتہ یاد رہے کہ مدارس و مساجد یا دیگر اسلام کی سر بلندی کے جو ادارے ہیں ان پر بھی اپنے اموال میں سے ضرور خرچ کرنا چاہئے تاکہ یہاں سے حفاظ،علماء وغیرہ تیار ہو کر نکلیں اور دین اسلام کی سر بلندی کے لئے کام کریں،مجاہدین کے کمانڈرز،اساتذہ کی کثیر