کتاب: تفہیم دین - صفحہ 268
تعالیٰ رحم فرمائے جو ہم سے پہلے چلے گئے اور جو ہم سے پیچھے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم تمہیں ملنے والے ہیں۔"(مسلم 1/314) مسلم شریف کی ایک دوسری روایت میں یہ لفظ بھی ہیں جو آخر میں کہے جائیں: (نسأل اللّٰه لنا ولكم العافية) "ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے اور تمہارے لئے عافیت طلب کرتے ہیں۔" علاوہ ازیں کثرت سے درود شریف پڑھا جائے۔یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم عام ہے۔ عمرہ بدل سیدنا ابو زرین عقیلی رضی اللہ عنہ نے کہا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! بےشک میرا باپ بہت بوڑھا ہے،وہ حج اور عمرہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اپنے باپ کی طرف سے حج اور عمرہ کر۔"(ترمذی 2/113)اس سے معلوم ہوا کہ ایسی صورت میں کسی کی طرف سے حج کیا جا سکتا ہے۔ نابالغ بچے کا حج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی،اس نے پوچھا کہ کیا اس بچے پر حج ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ہاں! اور تیرے لئے(تعاون کرنے کی وجہ سے)اس کا اجر ہے۔(مسلم 1/432) بلوغت کے بعد حج فرض ہوا تو بچپن کا حج کافی نہ ہو گا،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس بچے نے حج کیا،بلوغت کے بعد(حج فرض ہونے کی صورت میں)اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوبارہ حج کرے۔ (ابن ابی شیبہ قال ابن باز اسنادہ حسن)