کتاب: تفہیم دین - صفحہ 259
اونٹ کی قربانی میں کتنے آدمی شریک ہوں؟ سوال:کیا اونٹ کی قربانی میں دس آدمی شریک ہو سکتے ہیں؟ جواب:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے عیدالاضحیٰ آئی تو ہم گائے میں سات افراد اور اونٹ میں دس اشخاص شریک ہوئے۔(ترمذی،ابن ماجہ) جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے حدیبیہ کے سال سات سات آدمیوں کی طرف سے اونٹ اور گائے کو ذبح کیا۔(مسلم) ان دونوں صحیح حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اونٹ میں سات حصے بھی ہو سکتے ہیں اور دس بھی،یہ شرعی سہولت ہے اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔