کتاب: تفہیم دین - صفحہ 228
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگوں کے لیے دو دن ایسے تھے جن میں وہ کھیلتے تھے آپ نے پوچھا یہ دو دن کیا ہیں؟ انہوں نے کہا ہم ان دو دنوں میں جاہلیت میں کھیلتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قد أبد لكم اللّٰه بهما خيراً منهما يوم الأضحي و يوم الفطر»(ابو داؤد1134- مشكوة1439 ’’تحقیق اللہ نے تمہارے لیے ان دو دنوں کے بدلے میں ان سے بہتر دن عطا کیے کر دیے ہیں۔یوم الاضحی اور یوم الفطر۔‘‘