کتاب: تفہیم دین - صفحہ 222
کو غسل دینے والے پر غسل واجب نہیں۔" معلوم ہوتا ہے کہ میت کو غسل دینے والے پر غسل واجب نہیں اور اٹھانے والے پر وضو،البتہ اگر کوئی غسل یا وضو کرے تو درست ہے۔ عورتوں کا قبرستان جانا سوال:عورتوں کا قبرستان جانا کیسا ہے؟(کارکنان جماعت الدعوۃ،قصور) جواب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کثرت کے ساتھ قبرستان جانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ابن ماجہ 1574،1575،1576 ابوہریرہ،ابن عباس،حسان بن ثابت رضی اللہ عنہم۔ البتہ اگر صبر و تحمل اختیار کریں،جزع فزع،واویلا،رونا دھونا نہ کریں۔شرعی آداب کا لحاظ رکھیں تو پھر کبھی کبھار جانے کی رخصت معلوم ہوتی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بقیع میں جانا صحیح مسلم 103/983 نسائی 2037 وغیرہما میں موجود ہے،اس سے بھی ائمہ حدیث نے عورت کے لئے زیارت قبر کے جواز کی دلیل لی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو قبرستان میں جا کر دعا کرنا سکھلایا ہے۔قصہ مختصر عورت،کبھی کبھار زیارت قبور کو جا سکتی ہے اگر وہ شرعی پابندیاں ملحوظ خاطر رکھے وگرنہ نہیں اور عصر حاضر میں عورتیں اکثر بن سنور کر قبروں پر جاتی ہیں اور وہاں رونا دھونا اور واویلا بھی کرتی ہیں،ان کا زیارت قبر کو جانا درست نہیں،پھر یہ کثرت سے حاضری دیتی ہیں جو کہ لعنت کا سبب ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب کرے۔آمین خواتین کی نماز جنازہ میں شرکت سوال:کیا خواتین نماز جنازہ میں شرکت کر سکتی ہیں؟ جواب:خواتین نماز جنازہ اگر ادا کرنا چاہیں تو کر سکتی ہیں،عبداللہ بن ابی طلحہ اپنے