کتاب: تفہیم دین - صفحہ 136
کھڑی ہوئیں اور قراءت جہری کی۔(المحلی اردو 3/307) امام حسن بن ابی حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا رمضان المبارک میں عورتوں کی امامت کے فرائض انجام دیا کرتی تھیں اور عورتوں کے درمیان میں کھڑی ہوتی تھیں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ 1/87 قیام اللیل 207 بحوالہ المحلی اردو جلد سوم ص 307) ان آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لئے جائز ہے کہ وہ عورتوں کی امامت کروا سکتی ہیں نماز خواہ نفلی ہو یا فرضی،عیدین کی نماز کے لئے خواتین کو عیدگاہ کی طرف جانے کا حکم ہے تاکہ وہ مردوں کے ساتھ مل کر نماز عید ادا کریں حتیٰ کہ حائضہ عورت کو بھی نکلنے کا حکم دیا گیا وہ اگرچہ نماز ادا نہیں کرے گی لیکن وہ مسلمان مردوں کے ساتھ دعا میں شرکت کرے گی۔ نماز تسبیح باجماعت ادا کرنے کے بارے میں راقم کے علم میں کوئی صحیح حدیث معلوم نہیں ہے۔ رکوع سے اٹھتے وقت دعا پڑھنا سوال:جب کوئی آدمی اکیلا نماز پڑھتا ہو تو رکوع سے اٹھتا ہوا سمع اللّٰه لمن حمده ربنا لك الحمد یا ساتھ حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه کہتا ہے۔اگر امام جماعت کرا رہا ہو اور وہ رکوع سے اٹھتا ہوا بلند آواز سے سمع اللّٰه لمن حمده کہتا ہے اور مقتدی یہ دعا سن کر ربنا لك الحمد کہتا ہے۔اس دوران اگر امام ربنا لك الحمد کہے بغیر اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلا جائے تو مقتدی کو ان الفاظ کی امام سے زیادتی مقتدی کی نماز میں ثواب کی کمی کا سبب تو نہیں۔اس سے مقتدی کی نماز نہ ہونے کا ڈر تو نہیں،کیا اس عمل سے امام کی نماز مکمل ہو گئی یا نماز میں کمی آئی یا نماز نہ ہوئی؟ اگر یہ ساری دعا یا مختصر دعا امام نے بھی پڑھنی ہے تو اس کا ثبوت حدیث کی روشنی میں ارسال فرما کر مشکور فرما دیں۔(چوہدری عبدالغنی،پائپ مرچنٹ غلہ منڈی چونیاں،ضلع قصور)