کتاب: تفہیم دین - صفحہ 132
اتنا ہی ہمارے لئے سکون و اطمینان کا باعث ہو گا،ذیل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ دعا درج کر رہا ہوں جو آپ نے اُحد والے دن کی تھی۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب الادب المفرد باب دعوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم(699)میں اس دعا کو درج کیا ہے۔تمام بھائی اس دعا کو یاد کریں۔ (اللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ،اللّٰهُمَّ لاَ قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ،وَلاَ مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ،وَلاَ مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ،وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ،اللّٰهُمَّ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ،وَرَحْمَتِكَ،وَفَضْلِكَ،وَرِزْقِكَ،اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لاَ يَحُولُ وَلاَ يَزُولُ،اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ الْعَيْلَةِ،وَالأَمْنَ يَوْمَ الْخَوْفِ،اللّٰهُمَّ إِنِّي عَائِذٌ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا وَشَرِّ مَا مَنَعْتَنَا،اللّٰهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الإِيمَانَ وَزِيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا،وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ،وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ،اللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ،وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ،وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلاَ مَفْتُونِينَ،اللّٰهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ وَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ،وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ،اللّٰهُمَّ قَاتِلِ الكَفَرَةَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ،إِلَهَ الْحَقِّ) "اے اللہ! ہر قسم کی تعریف تیرے لئے ہے۔اے اللہ جسے تو پھیلا دے اسے کوئی سمیٹنے والا نہیں اور جسے تو دور کر دے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں اور جسے تو قریب کر دے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں اور جسے تو روک دے اسے کوئی دینے والا نہیں اور جسے تو عطا کر دے اسے کوئی روکنے والا نہیں۔اے اللہ! ہمارے اوپر اپنی برکتیں،رحمت،فضل اور رزق کو کشادہ کر دے۔اے اللہ! میں تجھ سے تیری قائم رہنے والی ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو نہ بدلے اور نہ ختم ہو۔اے اللہ میں تجھ سے مشقت والے دن تیری نعمت کا