کتاب: تفہیم دین - صفحہ 101
جواب:امام مسجد ایسا ہونا چاہیے جو شریعت کی صحیح طور پر پیروری کرنے والا ہو اور کتاب و سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے والا ہو اور سب سے زیادہ قرآن و سنت کا عالم ہو۔داڑھی رکھنا مسلمان مرد پر واجب ہے،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی بڑھانے کا حکم دیا ہے جیسا کہ فرمایا: (خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ وَفِّرُوا اللِّحَى وَاحْفُوا الشَّوَارِبَ وفى رواية أنهِكوا الشوارِبَ،واعفُوا اللِّحَى)(متفق علیہ بحوالہ مشکوٰۃ:4421) "مشرکوں کی مخالفت کرو داڑھی کو وافر کرو اور مونچھوں کو پست کرو اور ایک روایت میں ہے کہ مونچھیں اچھی طرح کاٹو اور داڑھی بڑھاؤ۔" اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی گھنی تھی۔نہ آپ نے داڑھی کاٹی اور نہ کاٹنے کا حکم دیا،لہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ماننا واجب ہے۔تو امام مسجد کو چاہیے کہ وہ اپنی داڑھی پوری رکھیں۔داڑھی منڈانے اور کٹانے والا فاسق و فاجر ہے ایسے آدمی کو مستقل امام نہ بنائیں۔البتہ ایسا شخص اگر کبھی نماز پڑھا دے تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی کیونکہ فاسق و فاجر کے پیچھے بالاتفاق نماز ہو جاتی ہے۔امام مسجد کو اچھے طریقے سے سمجھائیں اگر وہ بہتر طریقے سے سمجھانے کے باوجود اپنی داڑھی درست نہیں رکھتا تو اس کا متبادل کوئی بہتر سوچ لیں اور اچھے طریقے سے اور حکمت کے ساتھ فیصلہ کریں کسی فتنے کا پیش خیمہ نہ بنیں۔ حاملہ عورت سے صحبت کرنا سوال:کیا حاملہ عورت سے اس کا شوہر صحبت کر سکتا ہے کتاب و سنت میں اس کا کیا حکم ہے۔(ایک سائل،لاہور) جواب:آدمی کے لئے اپنی حاملہ عورت سے جماع کرنا جائز ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ﴾(البقرۃ 223) "تمہاری بیویاں تمہارے لئے کھیتی ہے۔" دوسری جگہ فرمایا ہے: