کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 70
گنگوہی صاحب نے یہ کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر نصاری کا دین غالب آجائیگا۔کیا یہ شخص جس نے سرپر انگریزی ٹوپی لگا رکھی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے ایسا ہونا ہرگز ممکن نہیں ہے اس صوفی کے ساتھ جس نے یہ خواب دیکھا ہے شیطان کھیلا ہے اس کو بیوقوف بنایا اس صوفی کے سامنے شیطان انگریزی ٹوپی لگاکر آیا اور اپنے آپ کو اس کے سامنے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر کیا اگر یہ صوفی جانتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کی کیا شرائط ہیں تو اس سے کبھی دھوکہ نہ کھاتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علماء دیوبند کے شاگرد،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علماء دیوبند سے اردوسیکھی مولوی خلیل احمد صاحب مؤلف بذل المجھود فی حل ابی داؤد نے براہین قاطعہ نامی کتاب تالیف کی ہے اس کے ص ۳۰ پر لکھتے ہیں ایک صالح،رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے تو آپ کو اردو میں کلام کرتے دیکھ کر پوچھا آپ کو یہ کلام کہاں سے آگیاآپ تو عربی ہیں ؟(آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے)فرمایا جب سے علماء دیوبند کے مدرسے میں آناجانا ہوا ہم کو یہ زبان آگئی اس جاہل صوفی کو اتنی سمجھ بھی نہیں آئی کہ اردو بولنے والے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہوسکتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آسمان سے مدرسہ دیوبند کا حساب لینے آئے جماعت دیوبند کے حکیم الامت اشرف علی صاحب نے(ارواح ثلاثہ حکایت ۴۴۰)میں لکھا