کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 53
ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑکی سے عثمان رضی اللہ عنہ کو پانی کا ڈول پیش کیاہاں یہ ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قبر اطہر سے نکل کر عثمان رضی اللہ عنہ کو پانی کا ڈول پیش کیاہواگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبر میں زندہ ہونا تبلیغی و دیوبندیوں کے نزدیک ثابت ہے تو احمد رضا خان بریلوی نے غلط نہیں کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں اپنی بیویوں سے شب باشی فرماتے ہیں(ملفوظات احمد رضا خان ص ۲۷۶)۔اس لحاظ سے دیوبندی اور بریلوی عقیدتاً بھائی بھائی ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قبر سے مسلمان کو سفر خرچ کے درہم عطا فرمائے
یہ جھوٹ بھی ملاحظہ فرمائیے جو شرک اکبر کی طرف کھلی دعوت ہے۔ابوزرعہ کو فاقہ تھا،قبر انور کے پاس مراقبہ میں بیٹھ گئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے درہم دیئے جنہیں انہوں نے شیراز تک خرچ کیا(فضائل حج واقعہ ۲۴)۔مسجد نبوی میں نماز پڑھکر اللہ سے
مانگنے کی بجائے یہ مشرک صوفی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر جاکر مراقب ہوا جو شرک اکبر ہے اسی شرک و کفر وبدعت کی تبلیغ کے لئے صوفیوں کا یہ ٹولہ پوری دنیا کا گشت لگاتا پھر رہا ہے۔
غیبی درہم
جھوٹے بزرگوں کی کرامت کا یہ واقعہ پڑھئے۔قافلہ میں ایک بزرگ نے ایک ضعیفہ کی مدد کرنا چاہی ضعیفہ نے ہاتھ اوپر کیا تو مٹھی میں درہم آگئے وہ بولی تو نے جیب سے لئے ہم نے غیب سے لئے(فضائل حج حکایات ۲۲)۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا،ایک ماہ تک گھر میں چولھا نہیں