کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 41
بن عبداللہ انصاری سے روایت کیا ہے میں نے عرض کیا میرے باپ ماں آپ پر فدا ہوں مجھ کو خبر دیجئے کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کون سی چیز پیدا کی آپ نے فرمایا سب سے پہلے تیرے نبی کا نور اپنے نور سے پیدا کیا پھر وہ نور قدرت الہیہ سے جیسا اللہ تعالیٰ کو منظور تھاسیر کرتا رہا اور اس وقت نہ قلم تھا اور نہ بہشت تھی اور نہ دوزخ تھی اور نہ فرشتہ تھا اور نہ آسمان تھا اور نہ زمین تھی اور نہ سورج تھا اور نہ چاند تھا اور نہ جن تھا اور نہ انسا ں تھاپھر جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کرنا چاہا تو اس نور کے چار حصے کئے ایک حصے سے قلم پیدا کی اور دوسرے سے لوح اور تیسرے سے عرش(المواہب ص ۷۱۔۷۲)یہ حدیث بے بنیاد اور جھوٹی ہے اس جھوٹی حدیث کی روسے دنیا کی ہر چیز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے ہوئی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی ہر چیز کی بنیاد ہوئے اس قسم کا عقیدہ صرف کفر ہی نہیں بلکہ حلول ووحدۃ الوجود کی طرف سے لے جانے والی راہ ہے جس پر چل کر انسان کفر و شرک کی تمام حدوں کو پارکرکے بہت آگے نکل جاتا ہے۔ جماعت تبلیغ کی بنیاد اشرف علی تھانوی کی تعلیم عام کرنے کے لئے رکھی گئی جماعت تبلیغ جھوٹ و فریب میں بہت ماہر ہے ایسے موقعہ پر وہ فوراًً کہہ دیتی ہے ہمارا اشرف علی صاحب وغیرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے ان کی بات ہماری بات نہ سمجھی جائے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اس کے ثبوت میں یہ پڑھئے۔ایک بار فرمایا’’ حضرت تھانوی نے