کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 39
قطب گمراہ کو سزائے موت دے دی(الطریق الی جماعت المسلمین ۳۹۸) اس دیو بندی تبلیغی کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ کسی مسلمان ملک میں اس کی لادینی حکومت کے خلاف آواز اٹھانا مسلمانوں کو اس کے نظام کفر کے بارے میں مطلع کرنا مسلمانوں کو اس حکومت کے خلاف تیار کرنا بغاوت ہے اور جو عالم اس بغاوت میں سزاپائے گاہ وہ جہنم میں جائے گا اور وہ ظالم ہے مسلم ملک میں کفر کا قانون چلانے والا علماء مسلمین کو سزادینے کے عمل کی وجہ سے سیدھا جنت میں جائیگاجب جماعت تبلیغ کا یہ نظریہ ہو اور وہ مسلمانوں میں اس نظریے کو عام کرنے اور بے دین حکمرانوں کے خلاف مسلمانوں کی زبان بند رکھنے پر زور دینے کے عمل پررات دن ایک کرکے محنت کررہی ہوتو بے دین حکمران اس جماعت کی کامیابی و تائیدونصرت پر اپنی قوت کیوں نہیں صرف کریں گے؟ اور حق گومسلمان علماء کی زبانوں پر تالے کیوں نہیں لگائیں گے ؟ جماعت تبلیغ فخر سے کہتی ہے کہ اس کے فلاں اجتماع میں اتنے مسلمان شریک تھے اور فلاں اجتماع میں اتنے لاکھ کا اجتماع تھا اس سے سیدھے سادھے مسلمان دھوکہ کھاجاتے ہیں اور اس جماعت میں شرکت کے لئے فوراً ًتیار ہو جاتے ہیں حالانکہ کسی جماعت کے حق پر ہونے کے لئے یہ نشانی نہیں ہے کہ تعداد میں وہ جماعت سب سے زیادہ ہو اللہ تعالیٰ کا رشاد ہے۔ ﴿وما یؤمن اکثر ہم باللّٰه الا وہم مشرکون﴾(یوسف:۱۰۶)ان ایمان والوں کی اکثریت مشرک ہے اور ارشادباری تعالیٰ ہے۔﴿وان تطع أکثر من فی الارض یضلوک عن سبیل اللّٰه﴾(الانعام:۱۱۶)اگر آپ زمین والوں کی