کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 38
جماعت کی ترقی میں لگادیتے ہیں اور حق کی آواز کو بندوق کی گولی اور تلوار کی نوک سے دبا دیتے ہیں۔ ایک ہندو قوم پرست کا تبلیغی جماعت پر اظہار طمانیت مولوی مختار احمد صاحب ندوی سابق امیر جماعت اہلحدیث ہند کا بیان صحیفہ اہلحدیث کراچی میں چھپا ہے جس میں مولانا نے فرمایا ابھی ممبئی میں کچھ دن پہلے جماعت تبلیغ کا اجتماع ہوا تو بال ٹھاکرے(ہندوقوم پرست لیڈر)نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ بھگوان کرے آپ ہی جیسے لوگ اس ملک میں اٹھیں اس لئے کہ آپ کے پاس ایسا کوئی پروگرام نہیں جس سے ہم کو کوئی نقصان پہنچے ہم آپ کے امن کے سائے میں آبادرہیں گے۔یہ ہے جماعت تبلیغ جس کے پروگرام سے ہندو سلطنت کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتی اسی وجہ سے اس جماعت کو اسرائیل جیسے ملک کا ویزہ بآسانی مل جاتا ہے۔ اسلامی تحریک کے قاتل کو جنت کا سرٹیفیکٹ مصرمیں جمال عبدالناصرکی حکومت کے خلاف علماء مصر نے تحریک چلائی اس ظالم و خونخوار درندے نے ان میں سے بہت سے علماء کو سزائے موت دے دی ان میں سے ایک نامور عالم سید قطب(رحمہ اللہ)بھی تھے جن کی(ظلال القرآن)کے نام سے قرآن کی تفسیر ہے۔ جماعت دیو بند کے مولانا غلام غوث صاحب ہزاروی نے ایک بیان میں کہا مصر کے صدر جمال عبدالناصر کے جنت میں داخل ہونے کے لئے یہی ایک عمل کافی ہے کہ اس نے سید