کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 232
ہو بلکہ اس کے مقابلے میں برائی میں مشغول ہو اس لئے صوفیاء عشق و معاشقہ میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں غیر محرم عورتوں اور بے ریش لڑکوں کے ساتھ برائی میں مشغول رہتے ہیں۔ الکشف عن حقیقۃ الصوفیاء ص ۳۵۵ میں ہے فرقہ ملامتیہ حمدون القصا ر کی طرف منسوب ہے یہی اس کابانی ہے اور اس فرقے کی نشوونما حمدون القصار کے شاگرد عبداللہ بن منازل سے ہوئی یہ شخص ۳۲۹۔یا۳۰ ۳ھ میں نیشاپور میں فوت ہوا۔یہ فرقہ اپنے آپ کو ملامت کرنے کی وجہ سے ملامتیہ کہلاتا ہے اس فرقے کے لوگ شریعت کی مخالفت کے کام کرتے ہیں جانوروں کے ساتھ برا فعل کرنا،شراب پینا افیون اور نشہ آو ر چیزوں کا استعمال کرنا چوری کرنا ان کے معمولات ہیں۔یہ لوگ اس طریقے سے اپنی ولایت اور صدیقیت کو چھپاتے ہیں۔ عطاء اللہ ڈیروی