کتاب: تبلیغی و دیوبندی جماعت کا عقیدہ صوفیت - صفحہ 21
نے لکھا ہے:نماز پڑھنے والا جب ایاک نعبد کہے تو لاموجود الا اللہ کا یقین کرے۔(کلیات امداد یہ ص ۵۹) اور حضرت حاجی صاحب نے یہ بھی لکھا ہے: ذات احمد ہے وہ بحربیکراں ٭ جس کا ایک قطرہ ہے یہ کون و مکاں۔ (کلیات امدادیہ ص ۱۵۷) یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایسا سمندر ہیں جس کا کوئی کنارہ نہیں ہے۔نعوذ باللّٰه من ذالک۔ باقی تفصیلات کتاب میں ملاحظہ فرمائیے۔ امید ہے کہ ہماری اس کتاب سے دیوبندی و تبلیغی جماعت کا دین و مذہب و عقیدہ قارئین کرام کے سامنے واضح ہوجائے گا۔بصمیم قلب ہم اﷲقادر مطلق سے دعاگو ہیں کہ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے راہ ہدایت بن جائے جو صدیوں سے پھیلائی گئی صوفیت کے اندھیروں میں گم ہیں اور ابلیس لعین اور اسکے حواریوں کی چالوں سے قرآن و سنّت سے اعراض کو ہی دین سمجھے بیٹھے ہیں۔اللّٰھم اھدنا الصراط المستقیم۔آمین۔ الحمد للّٰه اولا و آخرا۔ عطاء اللہ ڈیروی نوٹ:اس کتاب میں فاضل مؤلف کی تحریر کو منقول حوالہ جات سے ممیز رکھنے کیلئے گرے یعنی سرمئی رنگ استعمال کیا گیا ہے تاکہ غلطی کا احتمال نہ رہے۔