کتاب: تبرکات - صفحہ 81
منسوب آثار کی حقیقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار ِ مبارکہ سے تبرک صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب زمانے والے لوگوں ، یعنی صحابہ کرام،تابعین عظام اور تبع تابعین کے حصے میں آیا۔چودہ سو سال گزر جانے کے بعد ان آثار سے تبرک کا حصول ممکن نہیں ،کیونکہ یہ سارے آثار مفقود ہو چکے ہیں ۔دنیا میں ان کا کوئی وجود نہیں ۔بعض حضرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر کے آثار وضع کیے ہوئے ہیں ۔ان کے پاس اس کی کوئی سند نہیں ہے۔ جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی قول،فعل یا سکوت منسوب کرنا بہت احتیاط کا کام ہے