کتاب: تبرکات - صفحہ 379
دُور جا کر اس خون کو پی لیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : آپ نے خون کا کیا کیا ؟ میں نے عرض کی : میں نے ویسے ہی کیا ہے، جیسے آپ نے حکم دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے خیال میں آپ نے اسے پی لیا ہے۔ میں نے عرض کیا : جی ہاں ! فرمایا : اب آپ سے میرا کوئی میرا امتی بغض وکینہ سے نہیں ملے گا۔ (الآحاد والمَثاني لابن أبي عاصم : 578، مسند أبي یعلی [المَطالب لابن حجَر : 3821]، مُسند البزّار : 2210، المُستدرک للحاکم : 6343، السّنن الکبریٰ للبیہقي : 7/67) سند ’’ضعیف‘‘ ہے۔ ہنید بن قاسم بن عبد الرحمن کو صرف امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’الثقات‘‘ (۵/۵۱۵) میں ذکر کیا ہے، لہٰذا یہ مجہول الحال ہے۔ ٭ حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ فرماتے ہیں : لَیْسَ فِي إِسْنَادِ الْبَزّارِ مَنْ یُحْتَاجُ إِلَی الْکَشْفِ عَنْ حَالِہٖ إلاَّ ھُنَیْدُ ۔ ’’مسند بزار کی سند میں صرف ہنید کے حالات ہی محتاج تحقیق ہیں ۔‘‘ (الإمام في مَعرِفۃ أحادیث الأحکام : 3/385) ٭ حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے ’’مجہول‘‘ کہا ہے۔ (مَجمع الزّوائد : 1/28) ٭ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہَنِیدٌ لَا یُعْلَمُ لَہٗ حَالٌ ۔ ’’ہنید کی حالت معلوم نہیں ۔‘‘ (البدر المُنیر : 1/476)