کتاب: تبرکات - صفحہ 370
3. ابو صالح کا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع ثابت نہیں ۔ ٭ اسی معنی کی روایت سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔ (تاریخ جرجان : 1106، رواۃ مالک للخطیب، [الزیادات علی الموضوعات للسّیوطي : 250]) سند سخت ضعیف ہے۔ 1. عبد اللہ بن لیث استرابازی کی توثیق نہیں ملی۔ 2. اسحاق بن صلت غیر معتبر راوی ہے، اس کی توثیق بھی ثابت نہیں ۔ ٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اس (اسحاق بن صلت) نے امام مالک رحمہ اللہ سے منسوب سخت منکر روایت بیان کی ہے۔ یہاں تک سند ’’مظلم‘‘ (اندھیری) ہے۔‘‘ (میزان الاعتدال : 1/192)