کتاب: تبرکات - صفحہ 370
3. ابو صالح کا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع ثابت نہیں ۔
٭ اسی معنی کی روایت سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔
(تاریخ جرجان : 1106، رواۃ مالک للخطیب، [الزیادات علی الموضوعات للسّیوطي : 250])
سند سخت ضعیف ہے۔
1. عبد اللہ بن لیث استرابازی کی توثیق نہیں ملی۔
2. اسحاق بن صلت غیر معتبر راوی ہے، اس کی توثیق بھی ثابت نہیں ۔
٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’اس (اسحاق بن صلت) نے امام مالک رحمہ اللہ سے منسوب سخت منکر روایت بیان کی ہے۔ یہاں تک سند ’’مظلم‘‘ (اندھیری) ہے۔‘‘
(میزان الاعتدال : 1/192)