کتاب: تبرکات - صفحہ 360
2. ثابت بن عیاش احدب غیر معروف ہے۔ 15. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِنَّ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْخَلْقِ ثَلَاثَمِائَۃٍ قُلُوبُہُمْ عَلٰی قَلْبِ آدَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَلِلّٰہِ تَعَالٰی فِي الْخَلْقِ أَرْبَعُونَ قُلُوبُہُمْ عَلٰی قَلْبِ مُوسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَلِلّٰہِ تَعَالٰی فِي الْخَلْقِ سَبْعَۃٌ قُلُوبُہُمْ عَلٰی قَلْبِ إِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَلِلّٰہِ تَعَالٰی فِي الْخَلْقِ خَمْسَۃٌ قُلُوبُہُمْ عَلٰی قَلْبِ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَلِلّٰہِ تَعَالٰی فِي الْخَلْقِ ثَلَاثَۃٌ قُلُوبُہُمْ عَلٰی قَلْبِ مِیکَائِیلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَلِلّٰہِ تَعَالٰی فِي الْخَلْقِ وَاحِدٌ قَلْبُہٗ عَلٰی قَلْبِ إِسْرَافِیلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ ۔ ’’مخلوق میں اللہ کے تین سو بندے ایسے ہیں ، جن کے دل آدم علیہ السلام کے دل کی مانند ہیں ، چالیس ایسے ہیں ، جن کے دل موسیٰ علیہ السلام کے دل کی مانند ہیں ، سات ایسے ہیں جن کے دل ابراہیم علیہ السلام کے دل کی مانند ہیں ، پانچ ایسے ہیں ، جن کے دل جبرائیل علیہ السلام کے دل پر ہیں ، تین ایسے ہیں ، جن کے دل میکائیل کے قلب پر ہیں اور ایک ایسا بندہ ہے، جس کا دل اسرافیل علیہ السلام کے دل پر ہے۔‘‘ (حِلیۃ الأولیاء لأبي نُعَیم :1 / 9-8) جھوٹی روایت ہے۔ ٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہُوَ کِذْبٌ، فَقَاتَلَ اللّٰہُ مَنْ وَضَعَ ہٰذَا الْإِفْکَ ۔