کتاب: تبرکات - صفحہ 359
فَبِہِمْ یُسْقَوْنَ وَبِہِمْ یُنْصَرُونَ، مَا مَاتَ مِنْہُمْ أَحَدٌ إِلَّا أَبْدَلَ اللّٰہُ مَکَانَہٗ آخَرَ ۔ ’’چالیس مرد جو مثل ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے ہیں ، ان سے زمین کبھی خالی نہ ہو گی۔ ان کی وجہ سے آپ پر بارش برسائی جائے گی اور آپ کی مدد کی جائے گی۔ جب ان میں سے کوئی فوت ہوگا، تو اللہ اس کی جگہ دوسرا بدل دے گا۔‘‘ (المُعجم الأوسط للطّبراني : 4/247، ح : 4101) سند ’’ضعیف‘‘ ہے ۔ 1، 2، 3. عبد الوہاب بن عطاء خفاف، سعید بن ابی عروبہ اور قتادہ تینوں ’’مدلس‘‘ ہیں اور ’’عن‘‘ سے روایت کر رہے ہیں ۔ سماع کی تصریح ثابت نہیں ۔ 4. اسحاق بن زریق کی توثیق بھی معلوم نہیں ہو سکی۔ 14. سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لَا یَزَالُ أَرْبَعُونَ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قُلُوبُہُمْ عَلٰی قَلْبِ إِبْرَاہِیمَ، یَدْفَعُ اللّٰہُ بِہِمْ عَنْ أَہْلِ الْـأَرْضِ، یُقَالُ لَہُمُ الْـأَبْدَالُ ۔ ’’میری امت میں چالیس مرد ہمیشہ ایسے رہیں گے، جن کے دل ابراہیم علیہ السلام کے دل کی کی مانند ہوں گے۔ ان کی وجہ سے اہل زمین سے تکالیف دور کی جائیں گی۔ ان کو ’’ابدال‘‘ کہا جاتا ہے۔‘‘ (المُعجم الکبیر للطّبراني : 10/181، حِلیۃ الأولیاء لأبي نُعَیم : 4/172) سند ’’ضعیف‘‘ ہے ۔ 1. اعمش مدلس ہیں ، سماع کی تصریح نہیں کی۔