کتاب: تبرکات - صفحہ 295
والوں کی ایجاد دین نہیں بن سکتی۔ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ اولیا وصالحین کی قبور پر مساجد اولیا وصالحین کی قبروں پر تبرک کے حصول کے لئے یا کسی اور مقصد کے لیے مساجد بنانا ممنوع وحرام ہے۔ یہ منکر عمل شرک کا ذریعہ اور وسیلہ ہے، نیز یہ کافر قوموں کے ساتھ مشابہت بھی ہے اور قبروں کی خلافِ شرع حد درجہ تعظیم بھی۔ اس سے بدعات وخرافات کے چور دروازے کھلتے ہیں ۔ اس حوالے سے صحیح احادیث پیش خدمت ہیں : 1. حدیث جندب بن عبد اللّٰہ رضی اللہ عنہ : سیّدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات سے پانچ دن پہلے یہ فرماتے ہوئے سنا: