کتاب: تبرکات - صفحہ 269
الشّافعیۃ الکبرٰی للسُّبکي (2/36)میں آتی ہے، لیکن یہ بھی ’’ضعیف‘‘ہے۔ (ا) جعفر بن محمد مالکی کی توثیق نہیں مل سکی۔ (ب) ابوبکر محمد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن شاذان رازی غیر معتبر ہے۔ ٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں : لَیْسَ بِثِقَۃٍ ۔ ’’یہ ثقہ نہیں تھا۔‘‘ (تاریخ الإسلام : 6/360) حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے اس حکم کو علامہ سبکی رحمہ اللہ نے برقرار رکھا ہے۔ (طبقات الشّافعیۃ الکبرٰی : 1/65) ٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : صَاحِبُ تِیْکَ الْحِکَایَاتِ الْمُنْکَرَۃِ، رَوٰی عَنْہُ الشَّیْخُ أَبُوْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ (السُّلْمِيِّ) أَوَابِدَ وَعَجَائِبَ، وَہُوَ مُتَّہَمٌ، طَعَنَ فِیْہِ الْحَاکِمُ ۔ ’’ان منکر روایات کا سہرہ اسی کے سر ہے۔ شیخ ابو عبدالرحمن سلمی نے اس سے عجیب و غریب روایات نقل کی ہیں ۔یہ متہم راوی ہے،امام حاکم رحمہ اللہ نے اس پر جرح کی ہے۔‘‘ (میزان الاعتدال : 3/606) ٭ ادریسی رحمہ اللہ کہتے ہیں : لَیْسَ ہُوَ فِي الرِّوَایَۃِ بِذَاکَ ۔ ’’یہ روایت میں معتمد نہیں ہے۔‘‘ (لسان المیزان لابن حجر : 5/230) الغرض یہ واقعہ تینوں سندوں کے ساتھ ’’ضعیف‘‘اوربے بنیادہے۔ ٭ ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ کے حالات میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :