کتاب: تبرکات - صفحہ 257
٭ امام حربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں لَہٗ أَحَادِیثُ مُنْکَرَۃٌ ۔’’اس نے منکر احادیث بیان کی ہیں ۔‘‘ (تہذیب التّہذیب لابن حجر : 4/387) ٭ امام عجلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جَائِزُ الْحَدِیثِ، یُکْتَبُ الْحَدِیثُ، وَلَیْسَ بِالْقَوِيِّ، وَہُوَ فِي إِعْدَادِ الشُّیُوخِ ۔ ’’یہ جائز الحدیث ہے، اس کی حدیث لکھ لی جائے گی، مگر قوی نہیں ۔ اس کا شمار شیوخ میں ہوتا ہے۔‘‘ (تاریخ العِجلي : 225) ٭ حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہُوَ ضَعِیفٌ، وَلَمْ یُوَثِّقْہُ أَحَدٌ ۔’’ضعیف ہے، کسی نے توثیق نہیں کی۔‘‘ (مَجمع الزّوائد : 1/105) روایت نمبر 4 : سیدنا عامر بن طفیل رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کے واقعہ میں بیان کیا گیا ہے : أَتٰی، فَقَبَّلَ قَدَمَیْہِ ۔ ’’وہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں قدم چومے۔‘‘ (الرُّخصۃ في تقبیل الید لابن المقریٔ : 14، المُعجم لأبي یعلی : 89) سند سخت ’’ضعیف‘‘ ہے۔ 1. ام ہیثم بنت عبد الرحمن بن فضالہ سعدیہ کے حالات زندگی نہیں مل سکے۔ 2،3. ابو عبد الرحمن بن فضالہ اور ابو فضالہ بن عبد اللہ وغیرہ کی توثیق درکار ہے۔