کتاب: تبرکات - صفحہ 192
قبر نبوی سے تبرک
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ہے،کیونکہ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسدِ اطہر مدفون ہے، لیکن اسے متبرک قرار نہیں دیا جا سکتا،کیونکہ کسی صحابی رسول، کسی تابعی یا تبع تابعی سے با سند صحیح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک سے تبرک حاصل کرنا ثابت نہیں ۔ یہ دین میں غلوّ ہے اور غلوّ اسلام میں ممنوع ہے۔ اسی طرح قبرِ نبی کو مَس کرنا اور بوسہ دینا بھی ثابت نہیں ۔
حق دین صرف وہ ہے، جو سلف صالحین نے اپنایا۔ شریعت میں ایسی باتوں کا کوئی اعتبار نہیں ، جن سے سلف صالحین ناواقف تھے۔
1. سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
إِنَّہُمْ لَمَّا فَتَحُوا تُسْتَرَ، قَالَ : فَوَجَدَ رَجُلًا أَنْفُہٗ ذِرَاعٌ فِي التَّابُوتِ،