کتاب: تبرکات - صفحہ 191
الْبُنَانِيُّ بَعْدُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّہُمَا نَعْلاَ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ ’’سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمارے پاس بالوں کے بغیر چمڑے والے دو جوتے لائے،ان کے دو تسمے تھے۔بعد میں مجھے ثابت بنانی رحمہ اللہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ نعلین کریمین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تھے۔‘‘ (صحیح البخاري : 3107) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک چھڑی سے تبرک : ٭ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : إِنَّہٗ کَانَتْ عِنْدَہٗ عُصَیَّۃٌ لِّرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَمَاتَ، فَدُفِنَتْ مَعَہٗ بَیْنَ جَیْبِہٖ وَقَمِیصِہٖ ۔ ’’سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چھوٹی سے چھڑی تھی۔جب وہ فوت ہوئے، تو چھڑی ان کے ساتھ ان کی قمیص اور پہلو کے درمیان دفن کر دی گئی۔‘‘ (مسند البزّار (کشف الأستار : 1/395، ح : 840)، وسندہٗ حسنٌ)