کتاب: تبرکات - صفحہ 187
اسے میں نے حاصل کر لیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے زیب ِتن فرمایا کرتے تھے اور ہم اسے دھو کر پانی بیماروں کو پلاتے ہیں ، تاکہ وہ صحت یاب ہو جائیں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 2069) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالہ مبارک سے تبرک : 1. سیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے انہیں ایسے مبارک برتن میں پانی پلانے کی پیشکش کی،جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی نوش فرمایا تھا اور انہوں نے اسے اپنے پاس محفوظ کر لیا تھا۔سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے انہیں فرمایا : أَلَا أَسْقِیکَ فِي قَدَحٍ شَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہِ ۔ ’’کیا میں آپ کو اس مبارک پیالے میں پانی نہ پلاؤں ،جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی نوش فرمایا تھا۔‘‘ (صحیح البخاري : 7341) 2. سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی، تو انہوں نے فرمایا: اِنْطَلِقْ إِلَی الْمَنْزِلِ، فَأَسْقِیَکَ فِي قَدَحٍ شَرِبَ فِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ ’’میرے ساتھ گھر چلیے،میں آپ کو اس پیالہ میں پانی پلاؤں گا،جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی نوش فرمایا تھا۔‘‘ (صحیح البخاري : 7341) 3. سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَئِذٍ حَتّٰی جَلَسَ فِي سَقِیفَۃِ بَنِي