کتاب: تبرکات - صفحہ 186
’’سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک تہہ بند اور موٹی اونی چادر نکال کر ہمیں دکھائی اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس چادر میں ہوئی تھی۔‘‘ (صحیح البخاري : 3108، صحیح مسلم : 2080) ٭ صحیح مسلم(2080/34) کی ایک روایت کے الفاظ ہیں : دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ، فَأَخْرَجَتْ إِلَیْنَا إِزَارًا غَلِیظًا، مِمَّا یُصْنَعُ بِالْیَمَنِ، وَکِسَائً مِّنَ الَّتِي یُسَمُّونَہَا الْمُلَبَّدَۃَ، قَالَ : فَأَقْسَمَتْ بِاللّٰہِ، إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي ہٰذَیْنِ الثَّوْبَیْنِ ۔ ’’میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، تو انہوں نے موٹے کپڑے کا ایک تہبند نکالا،جو یمن کا بنا ہوا تھا اور ایک چادر نکالی، جسے’’ ملبدہ‘‘کہا جاتا ہے۔پھر سیدہ رضی اللہ عنہا نے اللہ کی قسم اٹھا کر بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات انہیں دو کپڑوں میں ہوئی تھی۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جبہ مبارک سے تبرک : ٭ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے ایک جبہ نکال کر فرمایا: ہٰذِہٖ کَانَتْ عِنْدَ عَائِشَۃَ حَتّٰی قُبِضَتْ، فَلَمَّا قُبِضَتْ قَبَضْتُہَا، وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَلْبَسُہَا، فَنَحْنُ نَغْسِلُہَا لِلْمَرْضٰی یُسْتَشْفٰی بِہَا ۔ ’’یہ تاوقت ِوفات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھا۔جب ان کی وفات ہوئی،تو