کتاب: تبرکات - صفحہ 179
بجائے) صحابہ کرام میں سے کسی ایک کے ہاتھ پر گرا۔انہوں نے اسے لے کر اپنے چہرے اور بدن پر مَل لیا۔‘‘ (صحیح البخاري : 2731) سلف صالحین کا آثار سے تبرک اس مضمون میں سلف صالحین صحابہ ، تابعین اور تبع تابعین کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفا ت کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار سے حصولِ تبرک کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں سے تبرک : ٭ عثمان بن عبداللہ بن موہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : أَرْسَلَنِي أَہْلِي إِلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ مِنْ مَّائٍ، فِیہِ شَعَرٌ مِّنْ شَعْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَکَانَ إِذَا أَصَابَ الْإِنْسَانَ عَیْنٌ أَوْ شَيْئٌ بَعَثَ إِلَیْہَا مِخْضَبَہٗ، فَاطَّلَعْتُ فِي الْجُلْجُلِ، فَرَأَیْتُ شَعَرَاتٍ حُمْرًا ۔ ’’مجھے میرے گھر والوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ،سیدہ امِ سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس