کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 74
اس طرح آپ نے مسلمانوں کے لیے وسعت پیدا کی۔[1] ۳۔ جیش عسرۃ اور سخی عثمان: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کی طرف کوچ کرنے کا ارادہ فرمایا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو فوج کی تیاری کے لیے مال خرچ کرنے کی رغبت دلائی جسے روم سے ٹکرانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیار کر رہے تھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حسب طاقت اس میں حصہ لیا اور بڑھ چڑھ کر مال دیے، لیکن عثمان رضی اللہ عنہ اس میدان میں سب سے سبقت لے گئے۔[2] اس کی تفصیل غزوہ تبوک کے بیان میں آچکی ہے۔ 
[1] اعلام المسلمین؍ خالد البیطار (۳؍۴۱) [2] الحکمۃ فی الدعوۃ الی اللہ صفحہ (۲۳۱)