کتاب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شخصیت وکارنامے - صفحہ 540
۸۔ جرجان: یہ علاقہ بحر قزوین کے مشرق میں واقع ہے۔ ماضی میں اس کا نام باختر یا بیکٹریاتھا جہاں زردشت نے اپنی دعوت کی بشارت سنائی تھی۔ ۹۔ خوزستان: یہ علاقہ ایرانی پہاڑی کے مغرب جنوب میں واقع ہے۔ عراق کی سرحد اس سے ملتی ہے، اہواز اس کا قصبہ ہے، عربوں نے اس کو عربستان کا نام دیا تھا۔ رضا شاہ پہلوی نے ۱۹۲۵ء میں اس عربی حاکم شیخ خزعل کعبی کو گرفتار کر کے قبضہ کر لیا۔ یہ علاقہ پٹرول سے مالا مال ہے۔